Sunday, 23 December 2012

SAYED HASNI

ایک مشہور روایت کا رد : 

اکثر ذاکرین و خطباء حضرات ایک روایت پیش کرتے ہیں کہ امام حسین ع نے مدینہ میں اپنی بیٹی کو چھوڑ کر گئے اور تائید میں مندرجہ ذیل روایت پیش کرتے ہیں :

" جب امام حسین ع کی شہادت ہو چکی تو ایک کوا آیا اور اس نے اپنے پر و بال امام حسین ع کے خون میں رنگین کیا اور اڑتا ہوا مدینہ میں فاطمہ دختر امام حسین ع کی دیوار پر جا بیٹھا ، جناب فاطمہ ع نے جب اس کی طرف دیکھا تو بہت روئیں ۔۔۔۔"
مگر یہ روایت قابل قبول نہیں ہے کیونکہ 

اول : یہ روایت فی نفسہ ضعیف ہے ۔ علامہ مجلسی نے بحار الانوار میں اسے کسی نامعلوم المولف کتاب قدیم سے نقل کیا ہے 

دوم : یہ روایت ان اخبار معتبرہ کے مخالف و معارض ہے جو جناب فاطمہ بنت حسین ع کے واقعہ کربلا میں موجود ہونے پر دلالت کرتی ہیں ۔

نیز علامہ مجلسی نے خود اپنی کتاب جلاء العیون میں اس روایت کو نقل کرنے کے بعد ضعیف اور ناقابل اعتبار کہا ہے ۔ علامہ مجلسی رہ اس روایت کو نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں کہ 

" یہ روایت دیگر اخبار (جس میں فاطمہ بنت الحسین ع کا ساتھ کربلا میں موجود ہونا ذکر ہے ) کی مخالفت کی وجہ سے ساقط الاعتبار اور غرابت سے خالی نہیں ہے ۔"

جلاء العیون // علامہ مجلسی // ص 692 // باب : پنجم // طبع جدید ایران


ان حقایق کی روشنی میں یہ حقیقت بالکل آشکار ہوجاتی ہے کہ جناب فاطمہ بنت الحسین ع کا مدینہ میں رہنے کی روایت بالکل بے اصل اور بے بنیاد ہے۔

تحقیق: سید حسنی

No comments:

Post a Comment